پابندیوں کی منسوخی اور کورونا کی روک تھام نئے سال کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں: ایرانی حکومت کے ترجمان

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 1400 کے شمسی سال میں پابندیوں کی منسوخی اور کورونا کی روک تھام، ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے رواں سال کے دوران، بارہویں حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا باقی مہینوں کے دوران، خارجہ پالیسی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

ربیعی نے کہا کہ ہم ایسی حکمت عملی اپنانے کے درپے ہیں جس سے طویل عرصے کے دوران، ملکی وقار اور مفادات کے تحفظ کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے امریکی بدعہدیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں سے ایک یہ ہے کہ  گزشتہ کے تجربات کا فائدہ اٹھائے ہوئے پابندیوں پر قابو پاسکیں۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2020ء کے دوران، حکومت کے پاس کرنسی کی مقدار، گزشتہ سالوں میں اوسط کرنسی کا 10 فیصد رہی ہے اور اس صورتحال کیساتھ ہی ملک کی نمو اور ترقی کو مسائل کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کا طریقہ پابندیوں کو پیچھے دھیکلنا ہے۔

انہوں نے بارہویں حکومت کے دوران، ملک کے بنیادی ڈھانچوں کی توسیع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران کچھ انفراسٹرکچرکا آپریشنل اور نفاذ کیا گیا۔

ربیعی نے کورونا ویکسین کی فراہمی کو نئے سال کے منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیار کردہ ویکسین کے عمل میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ویکسین کی فراہمی ہوگی۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =