ایران ڈیف اولمکپس کوالیفائر کے فٹبال اور باسکٹ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا

رشت، ارنا- ایرانی فیڈریشن برائے سماعت سے محروم افراد کے کھیل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ڈیف اولمکپس کوالیفائر کے فٹبال اور باسکٹ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "مہران تیشہ گران" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کا آئندہ شمسی سال کے دوران جزیرے کیش میں انعقاد کیا جائے گا۔

تیشہ گران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹ بال اور باسکٹ بال ٹیمیں بھی پوری طاقت سے ان مقابلوں میں شریک ہوں گے تا کہ ڈیف اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیف اولمپکس مقابلوں کا 1401 کے شمسی سال میں انعقاد کیا جائے گا اور ہم اپنی عالمی پوزیشن میں بہتری آنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

تیشہ گران نے کہا کہ ایران میں سماعت سے محروم افراد کے کھیل نے پچھلے اولمپک مقابلوں میں ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ سماعت سے محروم افراد کا ایرانی کھیل، ایشیائی اور اولمپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha