جب تک امریکہ کوئی موثر اقدام نہ اٹھائے تب تک کچھ نہیں ہوگا: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی پر کوئی موثر اقدام نہ اٹھائے تب تک  کچھ نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی پر کوئی موثر اقدام نہ اٹھائے تب تک کچھ نہیں ہوگا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ڈیڈ لاک کا تعلق اسٹرٹیجک یا کہ اندرونی معاملے سے نہیں ہے بلکہ یہ مغرب کی جعلی حکمت عملی سے تعلق رکھتا ہے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =