17 مارچ، 2021 12:59 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84268417
0 Persons
فارسی ایک بین الاقوامی زبان ہے

تہران، ارنا – یریوان یونیورسٹی کے پروفیسر نے خطے کے ممالک میں فارسی زبان کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ زبان ایرانی شناخت کا ایک حصہ  اور ایک بین الاقوامی زبان ہے۔

یہ بات پروفیسر گورکن ملیکیان نے منگل کے روز ایران اور آرمینیا کے ثقافتی مشترکات سے متعلق ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فردوسی ، خیام ، حافظ ، سعدی ، مولانا اور فارسی ادب کی دیگر عظیم شخصیات کا احترام کیا جاتا ہے اور اور اس ادب کو دنیا کی اقوام کے متعارف کرنے سے ایرانی اسکالرز کو فخر ہے۔

انہوں نے فارسی زبان کی وسعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان بھارت، پاکستان ، چین ، فلسطین اور مصر میں استعمال کیا جاتا تھا یہاں تک کہ عثمانی شہنشاہوں بھی اپنی تقاریر میں فارسی شاعری کا استعمال کرتے تھے۔

یریوان یونیورسٹی کے پروفیسر نے آرمینیا میں فارسی زبان کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ آج  آرمینیا میں 15 اسکولوں اور یونیورسٹی کے سات مراکز میں فارسی زبان پڑھائی جاتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha