تمام جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ کیا جانا چاہیے : ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے منافقانہ رویے کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کا خیال ہے کہ تمام جوہری اور مہلک ہتھیاروں کا خاتمہ کیا جانا چاہیے ۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے کچھ منٹ پہلے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کی منافقانہ پریشانیوں کے ردعمل پر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم 'بوریس جانسون' نے منافقانہ انداز میں کہا ہے کہ ''وہ ایران کی جانب سے ایک حقیقی جوہری ہتھیار بنانے کے لیے فکرمند ہے اور اسی دن انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک اپنے جوہری ہتھیاروں کو توسیع کر رہا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے برعکس ایران کا خیال ہے کہ تمام جوہری اور ہتھیار وحشیانہ ہیں اور ان کا خاتمہ ضروری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha