ایرانی شہر ارومیہ ورلڈ پاورلفٹنگ کلب کپ کی میزبانی کرے گا

ارومیہ، ارنا- ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کی کھیل تنظیم کے سربراہ برائے تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ورلڈ پاور لفٹنگ کلب کپ کی میزبانی کیلئے باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئی۔

"سجاد خوبدل" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبے مغربی آذربائیجان کی تنظیم برائے کھیل اور نوجوانوں کے سربراہ "کیومرث پور ایراندوست" اور باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سربراہ کے درمیان حالیہ ملاقات میں اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہتمی یادداشت کے مطابق، شہر ارومیہ، آگست مہینے کے دوران، ورلڈ پاورلفٹنگ کلب کپ کی میزبانی کرے گی۔

خوبدیل نے کہا کہ باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سربراہ کے مطابق ورلڈ پاور لفٹنگ کلب کپ میں 8 مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =