ایرانی شارٹ انیمیشن کو سوئس میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن "Eaten" کو سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ بلیک مووی فلم فیسٹیول میں چیلڈرن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار "محسن رضاپور" کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن Eaten کو سوئس میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

 اس فیسٹیول میں تربیت یافتہ 7 سے 9 سالہ جیوری کے ذریعے پیش کی گئی بہترین فلم کو چن لیا گیا اور پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر ایرانی شارٹ انیمیشن Eaten کو سب سے بہترین انیمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس شارٹ انمیشین کی کہانی ایک ایسی دنیا میں رونما ہوئی ہے جہاں ہر ایک دوسرے کو کھا رہا ہے لیکن اس دوران میں، مخلوقات میں سے ایک کو زندہ رہنے کا راستہ مل جاتا ہے اور کھا جانے کے بعد وہ ایک بھیڑیا کے پیٹ کے اندر اپنی زندگی جاری رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ Eaten کو 2029ء اور 2020ء میں مختلف بین الاقوامی فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اب اس نے 2021ء تیسرے مسلسل سال کیلئے ایک اور ایوارڈ جیت لیا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =