15 مارچ، 2021 3:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84264933
0 Persons
ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین شرح اموات

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 100 افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر6 ہزار 330 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 7 ہزار 980 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 963 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ایک ملین 754 ہزار 933 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ یک ملین 499 ہزار 301 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 3 ہزار 839 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 11 ملین 781 ہزار 317 کورونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha