ان خیالات کا اظہار "محمد مخبر" نے آج بروز پیر کو "کوو ایران برکت" ویکسین کے کلینیکل مطالعات کے دوسرے اور تیسرے مراحل کے آغاز کی تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ماہانہ 3 ملین خوراکوں کی گنجائش والی اس ایرانی کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے پہلے مرحلے کا آج افتتاح کیا جائے گا۔
امام خمینی (رہ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ 12 سے 15 ملین خوراکوں کی گنجائش رکھنے والی کووایران برکت ویکسین کے دوسرے مرحلے کا آئندہ مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔
مخبر نے کہا کہ موسم بہار کے آخر تک 15 سے 20 ملین تک کی خوراکوں کی گنجائش رکھنے والی ویکسین کی سہولیات کی فراہمی ہوگی جو انتہائی قابل قدر ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ