مشکل حالات میں کورونا ویکسین کی تیاری پر اٹھائے گئے اقدامات فخر کی بات ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ مشکل صورتحال میں کورونا ویکسین کی تیاری پر اٹھائے گئے اقدامات پر فخر ہے اور قومی دستاویز میں طے شدہ ترجیحات کی بنیاد پر ویکسینیشن عمل سے متعلق وزارت صحت کی وضاحت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز پیر کو روس، چین اور بھارت سے کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق، متعلقہ اداروں کی رپورٹ کی وصول کے بعد کرتے ہوئے اس حوالے سے وزارت صحت، وزارت خارجہ، دیگر ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں، مرکزی بینک اور بجٹ اور منصوبہ بندی ادارے کیجانب سے کرنسی کی فراہمی سے متعلق کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے وزیر صحت کو ہدایت دی کہ جیسے کے انہوں نے گزشتہ سال کے دوران عالمی اصولوں کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال اور اس سے نمٹنے سے متعلق رپورٹوں کو پیش کیا ہے اسی طرح بھی ویکسینیشن عمل کی وضاحت پر اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ معزز ایرانی قوم، ویکسینیشن آپریشنز سے متعلق منظور شدہ قومی دستاویز کے مطابق، اس عظیم کاروائی کی تفصیلات سے آگاہ کی جائے۔

ایرانی صدر نے وزارت صحت اور دیگر اداروں کیجانب سے دیگر ملکوں میں تیار کردہ اطمینان بخش کورونا ویکسین کی فراہمی کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک کیخلاف معاشی جنگ اور مشکل صورتحال میں ملک میں کورونا ویکسین کی تیاری و نیز دیگر ملکوں سے ویکسین کی فراہمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے فخر کی بات قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha