ایران میں اسلامی حجاب سے پانی کے نیچے چلنے کے طویل ترین فاصلے کا ریکارڈ قائم

تہران، ارنا- ایرانی دارالحکومت تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلیکس پول میں جنرل سلیمانی اور 7 ہزار شہید خواتین کی یاد میں پانی کے نیچے چلنے کا ریکارڈ ٹورنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں "فریسا نیکومنش" نے اسلامی حجاب سے پانی کے نیچے چلنے کے طویل ترین فاصلے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پانے کے نیچے چلنے کا ریکارڈ رجسٹر کرنے کی تقریب، فیڈریشن آف پبلک اسپورٹس کے نائب سربراہ "کاظم یزدانی"، تہران میونسپلٹی اور اسپورٹس آرگنائزیشن کی ریکارڈ ترتیب کمیٹی کے ریفری کی موجودگی سے آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

منعقدہ اس تقریب میں ایرانی فیڈریشن کی ڈائیونگ اور لائف گارڈنگ کی بین الاقوامی انسٹرکٹر فریسا نیکومنش راد، آزادی اسپورٹس کمپلیکس پول میں پانی کے نیچے ایک گھنٹے کیلئے اسلامی حجاب سے چل گئی۔

وہ ایک گنٹھے کیلئے ایک ہزار 150 میٹر کو پانی کے نیچے چل گئی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

نکومنش نے صفر ڈگری کے پانی میں 900 میٹر بند ہاتھوں سے تیرنے، ایران اور پاکستان کے مابین پہلی سرحدی پرواز، تہران کی چیتگر جھیل میں ایک گھنٹے کے لئے لائف گارڈ، قومی ایئر لائن کی پائلٹ انسٹرکٹر، اسلامی جمہوریہ کی 500 ٹن سے کم بحری جہاز کی ملاح، آئی آر جی سی کی خواتین کے پانی سے متعلق کھیلوں کی تنظیم کی سربراہ، آئی آر جی سی کے ہوائی کھیلوں کی سربراہ کے فرائض کو سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قائد اسلامی انقلاب اور جنرل سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سامراجی طاقتوں کیخلاف ڈٹ کر کھری ہوں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =