15 مارچ، 2021 8:50 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84264200
0 Persons
پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کی ظریف سے ملاقات

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد صادق" جو گزشتہ روز کے دوران، ایک سیاسی اورسیکورٹی وفد کی قیادت میں ایران سے افغان امور سے مشاورت کے سلسلے میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے، نے "محمد جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر عمران خان کے خصوصی نمائندے نے کیے گئے مذاکرات سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، افغانستان کی تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی موقف کی وضاحت کی۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے علاقائی ممالک کے تعاون اور افغان عوام کی کامیابیوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے محمد صادق کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے اس سے پہلے ظریف کے حالیہ دورہ اسلام آباد سے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =