افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے 'صادق خان' جو ایک وفد کی قیادت میں تہران کے دورے پر ہے۔ نےآج بروز اتوار نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور 'سید عباس عراقچی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر اس ملک میں امن عمل کے بارے میں تبادلہ کیا۔
اس ملاقات میں صادق خان نے افغانستان میں دیرپا امن کے حصول میں دونوں ممالک کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے امن کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے اور گذشتہ دو دہائیوں کی کامیابیوں کے تحفظ کی حمایت کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ