ایرانی کھیلاڑیوں کی ترکی میں ورلڈ کراٹے لیگ میں بہترین کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑيوں "سارا بہمنیار اور علی اصغر آسیابری" نے ترکی کے شہر استنبول میں ورلڈ کراٹے لیگ میں کانسی کے تمغوں کو جیت لیا۔

خاتون ایرانی کھیلاڑی سارا بہمنیار نے ان مقابلوں کے 50 کلوگرام کے زمرے میں اپنی یوکرائنی حریف کو 4-0 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
دوسرے ایرانی کھیلاڑی علی اصغر آسیابری نے ان مقابلوں کے 75 کلوگرام کے زمرے میں اپنے ترک حریف کو 3-0 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق، عالمی وان کراٹے لیگ کا جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول میں آغاز کیا گیا جس میں 72 ممالک کے 584 کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha