صنعت اور کان کنی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 113فیصد کی ترقی

تہران، ارنا - سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے فروری کے آخر تک صنعت ، کان کنی اور تجارت کے شعبوں میں 1 بلین اور 821 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس میں 113.2 فیصد زیادہ ہے۔

اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں صنعت ، کان کنی اور تجارت کے شعبوں میں 1 بلین اور 821 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس میں113.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی وزرات صنعت کے مطابق اس سرمایہ کاری کا تعلق 135 منصوبوں سے ہے جس سلسلے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 64 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

ان منصوبوں میں سے 88.9 فیصد صنعتی منصوبے، 5.9 فیصد تجارتی منصوبے اور5.2  فیصد کان کنی کے منصوبے ہیں۔

بیرونی سرمایہ کاری کی قیمت کے لحاظ سے جرمنی 481.9 ملین ڈالر کے ساتھ ، چین 433ملین ڈالر کے ساتھ ، کینیڈا 267.6 ملین ڈالر کے ساتھ ، آسٹریا 116 ملین ڈالر کے ساتھ اور ترکی 87.8ملین ڈالر کے ساتھ سب سے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha