ایران گیس ٹربائن کے ڈیزائن اور تیار کرنے والے بہترین ممالک میں شامل

تہران، ارنا- مپنا انڈسٹریل گروپ کے سی ای او نے کہا ہے کہ ایران کو اب عالمی سطح پر متعدد نئے کلاس گیس ٹربائنوں کے ڈیزائن اور تیار کرنے کا علم حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عباس علی آبادی" نے آج بروز ہفتے کو ایران تھرمل پاور جنریشن کی بنیادی کمپنی سے گیس ٹربائن کی تنصیب سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گیش ٹربائن؛ انسان کی سب سے بڑی ایجادات میں سے ایک ہے جو ابھی انسانوں کی سب سے بڑی خدمت کرتی ہے۔

انہوں نے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں میں گیس ٹربائن کے استعمال اور بجلی کی پیداوار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کو گیس ٹربائن کرنے کا علم حاصل ہے۔

علی آبادی نے کہا کہ ایران کو اب عالمی سطح پر متعدد نئے کلاس گیس ٹربائنوں کے ڈیزائن اور تیار کرنے کا علم حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی ٹربائن (ایم جی ٹی 75) ہمارے ملک کے بجلی کے نیٹ ورک کے مطابق بنایا گیا ہے جو مستقبل میں اس نیٹ ورک کی ترقی اور اپ گریڈ کے لئے موزوں ہے۔

 مپنا انڈسٹریل گروپ کے سی ای او نے  کہا کہ یہ ٹربائن ملک کے بجلی گھروں کی صلاحیت کو 60 فیصد تک بڑھانے کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹربائن کی جسامت کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جب ہمارے ملک میں بجلی کا نیٹ ورک استعمال ہوتا ہے تو اس میں اتار چڑھاؤ نہیں آجاتا ہے۔

علی آبادی نے کہ اس گیس ٹربائن کی سب سے اہم خصوصیت ہائیڈروجن کے استعمال کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اس ٹربائن کو عالمی منڈی میں پیش کریں گے اور بلا شبہ اسے اچھی طرح پذیرائی ملے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha