13 مارچ، 2021، 6:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84262598
T T
0 Persons
موصولہ رپورٹ سے ایران کے کنٹینر جہاز پر تخریب کاری حملہ ظاہر ہوتا ہے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موصولہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایرانی کنٹینر جہاز پر تخریب کاری حملہ ہوا ہے اور یہ بین الاقوامی اور سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز ہفتے کو بحیرہ روم میں ایرانی کنیٹینر جہاز پر حملے سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ موصولہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایرانی کنٹینر جہاز پر تخریب کاری حملہ ہوا ہے اور یہ بین الاقوامی اور سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خطیب زادہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم اس مسئلے کی سب پہلووں کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران شپنگ کمپنی کے ترجمان نے کہا تھا کہ بحیرہ روم میں 10 مارچ کو کنٹینر جہاز "ایران شہرکرد" کو دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے کے بعد جہاز کی ہل کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

علی غیاثیان نے کہا کہ یہ جہاز، جس کا تعلق اسلامی جمہوریہ شپنگ کنٹینر ٹرانسپورٹ کمپنی سے ہے، ایران سے یورپ جا رہا تھا جب ایک دھماکہ خیز مواد جہاز کی ہل سے ٹکرا گیا، دھماکے کے مقام پر ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی لیکن اسے فوری طور پر روک لیا گیا اور کوئی بھی عملہ زخمی نہیں ہوگیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .