دوسرا "تہران ڈائیلاگ فورم" کا 16 فروری کو ظریف کی تقریر سے انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس محکمہ کے سینٹر برائے سیاسی اور بین الاقوامی اسٹڈیز کے زیر اہتمام میں 16 فروری کو دوسرا تہران ڈائیلاگ فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر خارجہ تقریر کریں گے۔

"سعید خطیب زادہ" نے کہا کہ تہران ڈائیلاگ فورم کا 16 فروری بروز منگل اور مقامی وقت کے مطابق 10:30 بجے انعقاد ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں "محمد جواد ظریف" تقریر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس تقریب کا ورچوئل انعقاد ہوگا جس میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات حصہ لیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اس فورم کے مقاصد خلیج فارس، وسطی ایشیاء، قفقاز، افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ارد گرد کی علاقائی صورتحال پر خطے اور دنیا کے سینئر سیاسی عہدیداروں اور تحقیقی اداروں کے سربراہوں اور تھنک ٹینکوں سے تبادلہ خیال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم میں ایرانی سیاسی عہدیدار سمیت خطے میں سینئر سیاسی عہدیدار اورعلاقائی اور عالمی تھنک ٹینک کے متعدد سربراہان، حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha