11 مارچ، 2021 1:11 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84260440
0 Persons
ایرانی قوم ارادوں کی جنگ میں کامیاب ہوئی: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ پچھلی امریکی انتظامیہ نے پوری کوشش کی کہ اپنی شرمناک خواہش کے سامنے ایرانی قوم کو عاجز بنائے لیکن ایرانی قوم ارادوں کی جنگ میں کامیاب ہوئی۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز جمعرات شہداء اور سابق فوجیوں کی فاؤنڈیشن کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی امریکی انتظامیہ نے پوری کوشش کی کہ اپنی شرمناک خواہش کے سامنے ایرانی قوم کو عاجز بنائے لیکن ایرانی قوم ارادوں کی جنگ میں کامیاب ہوئی۔ اور آج وائٹ ہاؤس کے نئے حکام دہرا رہے ہیں کہ جنگ اور پچھلی امریکی انتظامیہ کا زیادہ سے زیادہ دباؤ ان کی شکست کی وجہ تھی۔
صدر روحانی نے کہا کہ "یہ ایک عظیم الشان کامیابی ہے اور یہ واقعہ ہمیں" داعیا الی الله باذنه "کی یاد دلاتا ہے اور  دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے جارحیت اور جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ خدا انہیں فتح عطا کرے۔"
روحانی نے کہا کہ ان تین سالوں کے دوران ہمارے لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور ہمارے لوگ اقتصادی کے لحاظ سے بہت مشکل دن سے گزرے لیکن انہوں نے اخلاقی ، سیاسی اور قانونی طور پر زبردست اور شاندار فتوحات حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اس نظام کو گرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کی، ان تین سالوں میں ہمارے لوگوں نے بہت مسائل کو برداشت کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha