ایران اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا - فن لینڈ اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی، معاشی اور قونصل تعاون، جوہری معاہدے، علاقائی امور اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور فن لینڈ کے وزیر خارجہ'  پیکا ہاوسٹو' کے درمیان ایک ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی اور قونصل تعاون، جوہری معاہدے، علاقائی امور اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظریف نے اس ملاقات کے دوران جوہری معاہدے میں امریکی وعدہ خلافی اور ایران کے خلاف امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں اور اس مسئلے پر یورپ کی عدم توجہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایک سال تک اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اقدامات بھی بورجام کے دائرہ کار میں ہیں اور اس کا مقصد توازن کی بحالی اور اس معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔

اگر امریکہ اپنی غیرقانونی پابندیوں کو ختم کرے اور اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے تو ایران اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

ظریف نے اپنے فینیش ہم منصب کو بھی مناسب وقت پر تہران کے دورہ کرنے کی دعوت دی۔

پیکا ہاوسٹو' نے بھی جوہری معاہدے کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سیاسی، معاشی، صحت، قونصلر اور  دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دے کر ہیلسنکی فورم میں ظریف کو شرکت کرنے کی دعوت دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =