خاتون ایرانی کھیلاڑی کو بحثیت اقوام متحدہ کی امن سفیر چن لیا گیا

ہمدان، ارنا- ایرانی صوبے ہمدان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھیلاڑی کو اقوام متحدہ کی امن اور دوستی کی سفیر کے طور پر چن لیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار خاص مریضوں اور اعضاء کی پیوند کاری کے اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین "افشین محمدی" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کھیلاڑی "الہام محمدی" کو اقوام متحدہ کی امن اور دوستی کی سفیر کے طورپر چن لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الہام محمدی نے ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں طلائی اور چاندی کے کئی تمغے جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے ہمدان میں خاص بیماروں اور اعضا کی پیوندکاری کرنے والے افراد کے درمیان کھیل کے فروغ میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =