8 مارچ، 2021 9:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84257359
0 Persons
ایران کی پچھلے 9 مہینوں کے دوران مثبت معاشی نمو

تہران، ارنا- ایرانی اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے پچھلے 9 مہینوں کے دوران، ملک کی مثبت معاشی نمو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیکس پورے سال میں مثبت رہے گا جو کورونا وبا اور دوسرے ممالک کی صورتحال کیساتھ موازنہ سے قابل قبول ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالناصر ہمتی" نے آج بروز پیر کو مرکزی بینک کے ڈائریکٹروں سے منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران، معاشی اور یہاں تک کہ سیاسی دباؤ کے معاملے میں ملک کا سب سے مشکل اور غیر معمولی حالات رہا ہے؛ تاہم ملک کیخلاف تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود سنٹرل بینک کمپلیکس کی کارکردگی مختلف شعبوں میں قابل دفاع ہے اور میں اس حوالے سے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہمتی نے کہا کہ کسی عرصے میں ملک میں اوسطا تیل کی آمدنی 40 سے 60 بلین ڈالر کے درمیان تھی، تاہم پچھلے دو سالوں میں تیل کی مجموعی آمدنی 20 ارب ڈالر سے کم تھی اور اس کیساتھ ملک کے زرمبادلہ کے اخراجات کا انتظام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے وسائل تک رسائی حاصل نہیں تھی اور تکلیف اور مختلف طریقوں سے ان تک رسائی حاصل کی گئی۔

ایرانی اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے کہا کہ جبکہ رواں سال، زرمبادلہ کی فراہمی کے لئے مرکزی بینک نے 8 بلین ڈالر کی فراہمی کا ذمہ دار تھا لیکن اس نے ترجیحی زر مبادلہ سے 10 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

ہمتی نے کہا کہ مرکزی بینک نے تمام تر پریشانیوں کے باوجود زرمبادلہ کے میدان میں اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے۔۔

انہوں نے پچھلے 9 مہینوں کے دوران ملک کی مثبت معاشی نمو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیکس پورے سال میں مثبت رہے گا جو کورونا وبا اور دوسرے ممالک کی صورتحال کیساتھ موازنہ سے قابل قبول ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =