ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 698 ہزار و 5 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ  ایک ملین و 449 ہزار 350 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 60 ہزار و 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 99 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 8 ہزار و 313 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ تین ہزار 804 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 11 ملین و 337 ہزار 942 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 116 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے دو ملین و 600 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha