ظریف کا امریکی پابندیوں کی مکمل منسوخی کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی غیرقانونی پابندیوں کی مکمل منسوخی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، ایران کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کا باعث ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے آئرش ہم منصب "سایمونی کاوونی" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مذاکرات اور اقتصادی لین دین کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آئرلینڈ کا سفارتخانہ قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایران اور آئرلینڈ کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی غیرقانونی پابندیوں کی مکمل منسوخی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، ایران کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کا باعث ہوگا۔

آئرش وزیر خارجہ نے بھی اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ ان کا ملک بطور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگران رکن اور 2231 قرارداد میں سہولت کار و نیز یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے اس عمل میں آسانی لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی کشیدگی میں کمی لانے پر تعاون کے طریقوں سمیت خلیج فارس علاقے، یمن، عراق، شام، لبنان، فلسطین، افغانستان اور قفقازکی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ آئرش وزیر خارجہ آج بروز اتوار کو ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha