اقوام متحدہ نے ایڈز سے نمٹنے میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہا

تہران، ارنا- ایڈز سے متعلق اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس بیماری سے نمٹنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق، "وینی باینیما" نے جینوا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے "اسماعیل بقائی ہامانہ" کے نام میں ایک خط میں ایڈز کیخلاف لڑنے میں ایرانی کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے اپنے لکھے گئے خط میں، ایڈز کے انتظام کے ایک انوکھے ماڈل پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایڈز کیخلاف لڑنے کا رویہ "نقصانات میں کمی کی پیٹرن" ہے۔

باینیما نے اس اہم سال میں ایڈز کیخلاف لڑنے کی عالمی مہم میں اقوام متحدہ کے ایڈز کوآرڈینیٹنگ بورڈ کے ایک رکن کی حیثیت سے ایران کی حمایت کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ایڈز نمونہ رپورٹ کی 40 ویں سالگرہ اور مشترکہ پروگرام کے آغاز کی 25 ویں برسی کے موقع پر؛ "عالمی ایڈز حکمت عملی 2026-2021" کو ایچ آئی وی کیخلاف لڑنے کی بحالی اور اسے تیز کرنے اور ایڈز کی وبا کو ختم کرنے میں ہر ایک کیلئے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرنا ہوگا۔

ایڈز سے متعلق اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایڈز سے متعلق اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام کی اسٹریٹجک دستاویزات تیار کرنے کے عمل میں ایران کے فعال اور تعمیری کردار اور شرکت کو بھی سراہا۔

انہوں نے اس ادارے کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں ایران کے تعمیری کردارکو سراہتے ہوئے دورہ ایران آنے میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha