ایرانی پہلوان نے اٹلی کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان "علیرضا کریمی" نے اٹلی میں منعقدہ  فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

علیرضا کریمی اٹلی میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 97 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔

کریمی نے پہلے مرحلے میں امریکی حریف کو 6-3 کے نتیجے  کے ساتھ شکست دی اور سیمی فائنل کے مرحلے میں 10-0 کے ساتھ ترکی حریف کو بھی ہرا دے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 انہوں نے فائنل کے مرحلے میں امریکی حریف سے شکست کھا کر ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کپ کے مقابلے گزشتہ روز سے 2 دن تک اٹلی کے شہر روم میں جاری ہوں گے۔  

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha