ایران اور عراق کے وزرائے مواصلات اور شہری ترقی کی ریل رابطے پر گفتگو

بغداد، ارنا- ایران اور عراق کے وزرائے  مواصلات اور شہری ترقی نے دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطے پر گفتگو کرتے ہوئے ریلوے لائن کے ذریعے ایران اور عراق کو مربوط کرنے سے متعلق تعاون پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں اس اجلاس میں زمینی، سمندری، ہوائی اور ریلوے کی نقل و حمل کے معیار میں بہتری آنے اور شلمچہ کو بصرہ سے ریلوے لائن کے ذریعے مربوط کرنے کو اس اجلاس کے اہم موضوعات میں سے چند قرار دے دیا۔

الشیلی نے ترکی ، شام اور اردن جیسے پڑوسی ممالک کیساتھ راہداری کے تعاون کی انتظامی ہدایات اور حتی کہ ایرانی فریق کیساتھ تعاون کے آغاز کیلئے ایرانی فریق سے راہداری کے نظام پر کام کرنے کیلئے عراق کی تیاری کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے بقیہ امور کو حل کرنے اور دونوں کے مابین معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کے انعقاد کی منصوبہ بندی کا ذکر کیا۔

عراقی وزیر ٹرانسپورٹ نے شٹ العرب کے رہائشیوں سے متعلق ہونے والی بات چیت اور اس کے باشندوں کیلئے نیویگیشن کی سہولت کی فراہمی  پردونوں فریقوں کے تعاون کا ذکر بھی کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے نقل و حمل کو تجارت کی اہم دمنی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کی توسیع پر تیاری کا اظہار کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha