ایران کی ریلوے بحیرہ روم سے منسلک ہوجائے گی: نائب ایرانی صدر

یزد، ارنا- سنئیر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کی ریلوے تقریبا پوری دنیا سے جڑی ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ بصرہ- شلمچہ ریلوے لائن کے نفاذ اور شام کی ریلوے کی بحالی سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے بحیرہ روم سے منسلک ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "اسحاق جہانگیری" نے آج بروز ہفتے کو پیشگامان میں واقع خشک بندرگاہ کے پہلے فیز کے نفاذ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے اس سمت آگے بڑھنا ہوگا کہ بڑے پڑوسی ممالک جن کو بین الاقوامی پانی کی فراہمی تک رسائی حاصل نہیں ہے وہ سامان برآمد اور درآمد کرنے میں ایران کی صلاحیت کا استعمال کریں۔

جہانگیری کا کہنا ہے کہ خشک بندرگاہ کے مواقع اور خیال کو ایران جیسے بڑے ملک جس کی لمبی سرحد ہے اور اس میں بڑے پیمانے پر برآمدات اور درآمدات ہے، کیلئے تقویت دینی ہوگی۔

انہوں نے 11 مہینوں کے دوران، ملک میں 300 ملین ٹن نان آئن مصنوعات کی برآمد اور 30 ملین ٹن نان آئل مصنوعات کی در آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں کے دوران، ایران کی درآمدات اور برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں ایک مرکز قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار آسانی سے چل سکے اور بندرگاہ پر پہنچنے کے لئے تیار ہوجائے۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبے یزد میں پیشگامان خشک بندرگاہ کا نائب ایرانی صدر کی شرکت سے نفاذ کیا گیا جس سے 770 افرا کیلئے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کی فراہمی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha