ایران نے فارسی زبان کی نشستوں کے فروغ کیلئے13 ممالک میں 23 پروفیسرز  کو بھیجے گا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت سائنس کے ایگزیکٹو نائب وزیر برائے فارسی زبان کی ترقی اور ایرانیات نے کہا ہے کہوزارت سائنس اس سال کے آخر تک فارسی زبان اور ادب کی نشستوں کو فروغ دینے کے لئے 13 ممالک میں 23 پروفیسرز بھیجے گی۔

یہ بات بہادر باقری نے ہفتہ کے روز ایرانی وزارت سائنس میں ایک ورچوئل اجلاس میں کہی۔

کورونا کی بیماری کے پھیلنے کے ساتھ بہت سی سرحدیں بند ہوگئیں اور بیرون ملک میں پروفیسرز کے بھیجنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ اب تک ، سات پروفیسرز کو فارسی زبان اور ادب کی کانفرنسوں کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا ہے اور اس سال کے آخر تک مجموعی طور پر 23 پروفیسرز 13 ممالک میں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے ملک میں غیر ملکی طلباء کی تعلیم کے بارے میں کہا کہ گھریلو یونیورسٹیوں میں 2300 طلبا فارسی زبان کے مراکز میں زیر تعلیم ہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بیشتر طلبا کی اپنے ملکوں میں واپسی کی وجہ سے کلاسوں کا ورچوئل طور پر انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =