ایران کا عراق کیساتھ ٹرانسپورٹ تعاون بڑھانے کیلئے تیار

تہران، ارنا - ایرانی وزیر ‎سڑک اور شہری ترقی  نے اس بات پر زور دیا کہ تہران عراق کیساتھ نقل و حمل کے میدان میں تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بات محمد اسلامی جو بغداد کے دورے پر ہے، نے آج بروز ہفتہ عراقی وزیر ٹرانسپورٹ 'ناصر الشبلی کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین سڑکوں ، شہری ترقی اور نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

عراقی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر اور وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے،  سمندری ، ہوائی اور ریلوے نقل و حمل میں تہران کے تجربات اور تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر نے بھی ہمارے پڑوسی ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کی تیاری پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =