ایران اسٹیل تیار کرنے والے 10 ٹاپ ملکوں میں شامل ہے

خرم آباد، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود، ایران اسٹیل تیار کرنے والے 10 ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علیرضا شہیدی" نے آج بروز بدھ کو صوبے لرستان کے ادارہ برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے نئے سربراہ کے تعارف کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں اور کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہمیں معاشی شعبے میں بہت سارے مسائل کا سامنا ہوا تا ہم  ملک نے اقتصادی شعبوں میں انتہائی قابل قدر ترقی کی ہے۔

شہیدی نے کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود اب ایران میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت 50 ملین ٹن سے بڑھ کر 100 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برامدات اوردر آمدات کے شعبے میں ایران کی مجموعی تجارتی حجم کی شرح 60 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نائب ایرانی وزیر صنعت نے ملک کے مالی وسائل کے اچھے انتظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود ایران میں 31 ملین ٹن اسٹیل مصنوعات کو تیار کیا گیا ہے؛ 31 ملین ٹن اسٹیل کی تیاری کیلئے 90 سے 95 ملین ٹن آئرن ایسک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1400 کے شمسی سال کے دوران، 55 ملین ٹن اسٹیل کی تیاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کیلئے 160 سے 165 ملین ٹن آئرن ایسک کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha