نائب ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور کا شام سے تکنیکی تعاون کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور نے شامی وزیر صنعت کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، ایران میں تکنیکی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

شام کے دورے پر آئے ہوئے "سورنا ستاری" نے آج بروز منگل کو شامی وزیر صنعت "زیاد صباغ" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران، دنیا میں گیس اور آئل پیداوار کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے لیکن ہم نے گزشتہ 7 سالوں کے دوران آئل پر انحصار کے بغیر معیشت کے فروغ اور علم پر مبنی معیشت کی توسیع کا رویہ اپنایا ہے۔

 ستاری نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی اور جدت پسندی نظام کی ترقی کے میدان میں بہت اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں اگر ہم کوئی تکنیکی مصنوع کی تیاری کا ارادہ کریں تو ہمیں اس نظام کیجانب سے مناسب جواب ملے گا؛ جس طرح کورونا بحران اور پابندیوں کے دوران میں بھی اس نظام نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے شامی وزیر صنعت کو دورہ ایران کرنے کی دعوت دی تا کہ وہ ٹیکنالوجی اور ایجادات کے شعبے میں ایرانی کامیابیوں کا قریب سے معائنہ کر سکیں گے۔

 اس موقع پر شامی وزیر صنعت نے ایران سے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کا ملک، مختلف شعبوں میں ایرانی ماہرین کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایک سائنسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں شام کا دورہ کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =