یورپی نایاب امراض ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سکریٹری کی ایران کی تعریف

تہران، ارنا - یورپی نایاب امراض ایسوسی ایشن''یوروڈیز ' کے ایگزیکٹو سکریٹری نے نایاب بیماریوں سے متعلق پہلی قومی دستاویز کی تالیف  کے لیے ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دستاویز نے ایران میں ایک ملین نایاب مریضوں کی زندگی کو تبدیل کردیا ہے۔

یہ بات یان لوکام نے آج بروز منگل ایک ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یورپی نایاب امراض ایسوسی ایشن EURORDIS کے ایگزیکٹو سکریٹری نے کہا کہ میں ”ایران میں نایاب بیماریوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران میں نایاب بیماریوں سے متعلق پہلی قومی دستاویز کی تشکیل پر آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں''

انہوں نے کہا کہ یہ قومی دستاویز ن ایران میں ایک ملین نایاب مریضوں کی زندگی کو تبدیل کر سکتا ہے ۔ نایاب بیماریوں کے فاؤنڈیشن جو یوروڈز کا مکمل ممبر ہے، کی شراکت سے تیار کردہ یہ دستاویز ،ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ایرانی سرکاری کیلنڈر میں 26 فروری ( 8 اسفند) کو نایاب امراض کے قومی دن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اور فروری مہینے کا آخری دن بھی نایاب امراض کا عالمی دن ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =