آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کا واضح پیغام سفارت کاری کو موقع دینے کیلیے ایران کی نیک نیتی ہے

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا واضح پیغام سفارت کاری کو موقع دینے کیلیے ایران کی نیک نیتی ہے۔

یہ بات علی ربیعی نے آج بروز منگل ایک ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج جب نئی امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں اور دنیا کے تمام مبصرین کے کہنے کے مطابق  زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے تو امریکہ کے لئے جوہری معاہدے کی واپسی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اب امریکہ کی باری ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ غیر انسانی پابندیاں کی منسوخی کے ساتھ اپنے نعرے کو ثابت کرے۔

حکومتی ترجمان نے مزید کہاکہ موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے لئے سفارتکاری کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ، لیکن سفارت کاری نیک نیتی اور دیانتداری کے بغیر شروع نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج تک امریکی حکومت نے ہمارے اعتماد اور بھروسے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلیے کو‏ئی اقدام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کبھی بھی امریکی کھیل جس کا مقصد امریکی حکومت کے لئے وقت کی خریداری اور وہ پابندیوں جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی روح کے منافی ہے، کے خاتمے کو ملتوی کرنا ہے، میں شرکت نہیں کرے گی۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے کسی بھی منصفانہ اور ایماندارانہ تجویز کو سننے کے لئے تیار ہیں اور ہماری توقعات کے منافی کوئی بھی اقدام سفارتی عمل پر نقصان دہ اثر ڈالے گا اور موقع کی کھڑکیاں  کو جلد بند کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں قانون کی حکمرانی غنڈہ گردی اور جبر پر قابو کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha