ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے

تہران، ارنا- ایران کی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حمید زادبوم" نے آج بروز پیر کو پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن میں پلانٹ قرنطین نظام کی افتتاحی تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ قرنطین نظام، پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن کے قابل قدر اقدام میں سے ایک ہے۔

زادبوم نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 65 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور اس میں 34 ارب ڈالر کا حصہ برآمدات اور 31 ارب ڈالر کا حصہ درآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے ملک کیخلاف عائد پابندیوں کے مقصد کو ایران کی بین الاقوامی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی قوانین سے واقفیت، عالمی تجارت کی ضرویات میں سے ایک ہے۔

زادبوم نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود، ایران نے گزشتہ سال کے دوران، 80 ارب ڈالر سے زیادہ غیر ملکی تجارت کی ہے او ملک میں زراعتی شعبے کی برآمدات میں اضافے کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں زراعتی مصنوعات کی برامدات کے فروغ اور اس حوالے سے ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha