ایران دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے: بین الاقوامی تجارتی مرکز کی خاتون ڈائریکٹر

لندن، ارنا- بین الاقوامی تجارتی مرکز کی خاتون ڈائریکٹر نے ایران کو دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں اور چیلنجوں کے باوجود ایران نے ملکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی شعبے میں انتہائی ترقی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "پاملا کاک ہمیلتون" نے ایران اور یورپ کے اقتصادی فورم  کے پہلے روز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونڈ مل کی ایجاد سے لے کر پالک کی کاشت تک، ایران میں ایجاد اور تجارت کی ایک لمبی تاریخ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں زراعت، صنعت اور خدمات کی مناسب انفراسٹرکچڑ سمیت پڑھے لکھے، ماہر اور جوان آبادی ہے ۔

بین الاقوامی تجارتی مرکز کی خاتون ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران کو معیشت کو پھلنے پھولنے کیلئے نئی تجارتی صلاحیتوں کی بھی نشاندہی کرنا ہوگی۔

انہوں نے ایران اور یورپ کے اقتصادی فورم کے انعقاد کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع میں ایک اہم موڑ قرار دے دیا۔

ہمیلتوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ایران میں جامع معاشی رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ایران کو مسائل کا شکار کیا ہے اور اس نے ایران اور یورپ کے تجارتی تعلقات پر اثرات مرتب کیے ہیں لہذا؛ یہ کانفرنس ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران اور یورپ کے اقتصادی فورم کا ایرانی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلئے تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے آج بروز پیر کو انعقاد کیا گیا جس میں 3 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha