1 مارچ، 2021 4:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84247671
0 Persons
ایران کی شام سے 5۔1 ارب ڈالر کی تجارتی صلاحیت

تہران، ارنا- ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے ڈائریکٹر مینجر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے کہا ہے کہ ایران کی شام سے مصنوعات کی لین دین اور تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبے میں ایک ارب 500 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل صلاحیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار "فرزاد پیلتن" نے شام سے تعاون کے مواقع سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی تجارتی ترقیاتی تنظیم، متعلقہ اداروں کیساتھ تعاون سے شام سے تجارتی تعلقات کے فروغ کی تیاریاں کر رہی ہے۔

پیلتن نے کہا کہ شام، ایران کا سیاسی اور اقتصادی شراکت دار ہے لہذا ہمیں سنجیدہ منصوبہ بندیوں سے باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کا فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی معیشت کو سیکورٹی مسائل کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہوا ہے؛ شام نے 2008ء میں بین الاقوامی سطح پر 30 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل تجارتی لین دین کی ہے جس میں اب کمی آکر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

پیلتن نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کو شام سے مزید تجارت کیلئے موجودہ صلاحیتوں اور مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا؛ موجودہ صورتحال میں مصنوعات کی لین دین سمیت تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔

ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے ڈائریکٹر مینجر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے کہا کہ ایران شام کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران، ایران نے 73 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو شام میں برآمد کیا ہے اور اس کے علاوہ 10 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو شام سے درآمد کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =