امریکہ کا ایران کیخلاف پابندیوں اور دباؤ کی شکست پر اعتراف ایک بڑی کامیابی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر ممکلت نے کہا ہے کہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی کی شکست پر اعتراف، ہمارے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز پیر کو آئل اور پیٹروکیمیل کے شعبے میں قومی منصوبوں کے نفاذ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور امریکہ، ایرانی عظیم قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور پابندیوں کی منسوخی پر مجبور ہوجائیں گے۔

صدر روحانی نے ان کامیابیوں میں سے ایک کو امریکی سابق صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی حکومت کا تختہ الٹنا، قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نئی انتظامیہ نے اب تک چار دفعہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالسی کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور یہ ایران کیلئے ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے کیونکہ ہماری قوم کی مزاحمت کی وجہ سے ان کی پابندیوں اور دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوگئی۔

انہوں نے ایران کی آئل اور پیٹروکیمیل صنعت میں بڑے منصوبوں کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قوم کی مثالی مزاحمت کی وجہ سے بڑی ترقی کی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد سے پیشرفتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ آج بروز پیر کو آئل اور پیٹروکیمیل شعبے میں 5 ارب 600 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل اہم منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جس کی تقریب میں صدر روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منصوبوں کا ایک ایسے وقت میں نفاذ کیا جاتا ہے جب گزشتہ تین سالوں کے دوران، ایران کیخلاف سخت سے سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں اور ایرانی صدر کے مطابق ملک کیخلاف ایک سخت معاشی جنگ مسلط کی گئی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =