ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ملین و 399 ہزار 934 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کووڈ-19 سے متاثرہ 60 ہزار و 181افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران108افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 8 ہزار و 510 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3727 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 ملین و 912 ہزار409 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ