ایرانی مسلح افواج کو طرح طرح کے فوجی، ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر کی حوالگی

تہران، ارنا - 9 فوجی طیارے ، 10 ہیلی کاپٹر اور درجنوں انجنوں کو ایرانی وزیر دفاع کی موجودگی میں ملک کی مسلح افواج کے حوالے کردیا گیا۔

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کی موجودگی میں 9 فوجی طیارے f4,f 14  اور f27 ، ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے  707,c130, 747 اور درجنوں انجنوں کو ملک کی مسلح افواج کے حوالے کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے پابندی اور سازو سامان کی خریداری کی اجازت نہ دینے کی دو حکمت عملی کے ساتھ ایران کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران داخلی طاقت پر انحصار ، دفاعی ساز و سامان کو بہتر بنانا اور مقامی ہتھیاروں کی تعمیر کی تین حکمت عملیوں کے ساتھ دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ مقامی ماہرین کے ذریعہ ہلکی ، نیم بھاری اور بھاری فوجی سازوسامان کو بحال کرنا 'overhaul' مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کیلیے ایک کم لاگت اور محفوظ طریقہ ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اسٹرٹیجک میں جس طریقہ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha