ایران کے پاس ویکسین کی تیاری کے میدان میں خطے کا کامیاب ترین پلیٹ فارم ہوگا

تہران، ارنا- ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایران کے پاس ویکسین کی تیاری کے میدان میں خطے کا کامیاب ترین پلیٹ فارم ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "کرسٹف ہملمن" نے آج بروز اتوار کو طبی ٹیموں کے عملے کا شکریہ ادا کرنے سے متعلق منعقدہ ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کل بروز ہفتے کو پاستور انسٹی ٹیوٹ کی ویکسین پروڈکشن لائن کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس حوالے سے انتہائی ترقی کی ہے اور مجھے امید ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے ایرانی ماہرین کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور وہ دیگر ملکوں کی مدد کرسکیں گے۔

ہملمن نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایران کے پاس ویکسین کی تیاری کے میدان میں خطے کا کامیاب ترین پلیٹ فارم ہوگا۔

ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کووڈ- 19 کیخلاف لڑنے میں ایرانی طبی ٹیموں کی اعلی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے الیکٹرانک نظام کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کے حالیہ دورہ ایران کے دوران، وہ بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق کوششوں اور کال ٹریکنگ سے متاثر ہوئے کہ ایران میں اس طرح کا ایک فعال ڈیٹا بیس موجود ہے۔

ہملمن نے کورونا عالمیگر وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے طبی ٹیموں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha