ایرانی پہلوانوں نے یوکرائن میں منعقدہ مقابلوں میں 8 رنگ برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی پہلوانوں نے یوکرائن میں منعقدہ بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران سے "محمد صادق فیروز پور" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کی 74 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران سے "علیرضا نجاتی" اور "محمد گرائی" نے بالترتیب 60 اور 77 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی تمغوں کا حصول کیا۔

نیز، ایرانی پہلوانوں "سجاد عباس پور" اور "امین کاویانی" نے گریکو رومن کشتی مقابلوں کے 55 اور 77 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندی کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ، ایران سے "محمد رضا مختاری، "مہدی بالی" اور "امین میرزادہ" نے تین چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha