ایران نے 32 ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی

تہران، ارنا- ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے مقصد سے 32 ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

"محمد حسن ذیبخش" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی کورونا روک تھام قومی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق، ملک میں کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے بُری صورتحال کا شکار ممالک سے ایران میں آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بالواسطہ اور بلاواسطہ سفر کا ارادہ رکھنے والے وہ مسافر جو اپنے سفر سے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے قبل 4 گھنٹے سے زائد برطانیہ، جنوبی افریقہ، انگولا، ارجنٹائن، بولیویا، بوسیوان، برازیل، برونڈی، کیپورڈ، چلی، کولمبیا، جمہوری جمہوریہ کانگو، ایکواڈور، سواتینی، فرانسیسی گیانا، لیسوتھو، گیانا، مالاوی، موریتانیا، موزمبیق، موزمبیق، موزمبیق پیرو، روانڈا، سیچلس، سرینام، تنزانیہ، یوروگوئے، وینزویلا، زیمبیا اور زمبابوے میں رہائش پذیر تھے، پر ثانوی اطلاع تک ایران میں آنے کی پابندی عائدکی گئی ہے۔

ذیبخش نے کہا کہ وہ تمام ایرانی اور غیر ملکی شہری جن کا ایران آنے کا ارادہ ہے، کو انگریزی میں وزارت صحت یا ایرانی قونصلیٹ کے ذریعہ منظور شدہ لیبارٹریز سے 96 گھنٹے کی میعاد تک کووڈ- 19 کے منفی سالماتی ٹیسٹ (RT-PCR) سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha