28 فروری، 2021 3:25 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84246246
0 Persons
ایرانی شارٹ فلم کی امریکی میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "16th week" کو امریکہ میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ہدایتکار "ہاشم جہرمی" کی بنائی گئی شارٹ فلم 16th week کو امریکہ میں منعقدہ لاس انجلس شارٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا؛ اس فلم کے پرڈیوسر "پویان صادقی" ہیں۔

اس فلم فیسٹیول کا ہر سال امریکی شہر لاس انجلس میں نئے فنکاروں اور صلاحیتوں کو فن میں دلچسبی رکھنے والوں کا تعارف کروانے کے مقصد سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس میلے کا رواں سال کے دوران، کورونا وبا کی وجہ سے 13 اور 14 مارچ کو آنلائن انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران، مجموعی طور پر لاس انجلس شارٹ فلم فیسٹیول میں 82 فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha