ظالمانہ امریکی پابندیوں کے مقابلہ کرنے کیلئے نان آئل مصنوعات کی برآمدات اہم ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ظالمانہ امریکی پابندیوں کے مقابلہ کرنے کے لئے نان آئل مصنوعات کی برآمدات اہم ہے۔

حسن روحانی نے اتوار کے روز عالمی معیشت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی کے حصول کے لئے ملکی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی ترقی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جابرانہ اور غیر قانونی امریکی پابندیوں کے مقابلہ کرنے کے لئے غیر تیل برآمدات کی ترقی مزاحمتی معیشت کا بہت ہی اہم آلہ ہے۔
صدر روحانی نے تیار شدہ سامانوں کے معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ ایران کی غیر تیل برآمدات میں اضافے کے لئے پروڈیوسروں کے وعدوں پر عمل پیرا ہونے کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ نئی شرائط سے ہمیں غیر تیل کی برآمدات کی ترقی پانے میں حکومت کے اہداف کے حصول میں مزید تیز رفتار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان ممالک سے مذاکرات کے عمل میں پیدا ہونے والی نئی شرائط کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے امریکی دباؤ میں ایران کے زرمبادلہ کے وسائل کو روک دیا تھا اور امید ظاہر کی کہ ہم مبادلہ کی گرتی ہوئی شرح کو دیکھیں گے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کے بینکاری اور زرمبادلہ تعلقات میں پابندیوں کی خلل اور پابندیوں کے فائدہ اٹھانے والوں نے معاشی جنگ کے اثرات کو تیز کردیا جو خدا کا شکر ہے کہ یہ صورتحال کمزور ہو جارہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha