پاک بھارت کا  جنگ بندی کیلئے مشترکہ بیان امن کی سمت میں ایک اہم قدم ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنگ بندی کے لئے بھارت اور پاکستان کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے اسے جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔

سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لئے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لئے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مثبت اقدامات کے ساتھ خطی سلامتی کے لئے کوشش کریں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha