ایران کی ہیلتھ نیٹ ورک ایک مہینے میں 2 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی صلاحیت

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صحت ، علاج اور طبی تعلیم نے کہا ہے کہ ہمیں تیزی سے کرونا ویکسینیشن پر کوئی فکر نہیں ہے ، ایرانی صحت کے نیٹ ورک میں ایک ماہ میں 20 ملین افراد کی ویکسینیشن کی صلاحیت موجود ہے اور اگر یہ ویکسین آجائے تو ہمارے پاس طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔

علیرضا رئیسی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک تقریبا 13 لاکھ افراد کے پہلے گروپ کو کرونا وائرس کے خلاف ویکیسینیشن ہوں گی۔
ایرانی اخبار 'جام جم' کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1400 کے موسم خزاں کے آخر تک 70٪ ایرانیوں کی کورونا کے خلاف ویکسینیشن ہوگی۔
قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کی سائنسی کمیٹی کے چیئرمین'مصطفی قانعی' نے ایرانی اخبار 'جام جم' سے ایک انٹرویو میں کہا کہ  1400 کے اختتام تک 70 فیصد ایرانی عوام کی کورونا کیخلاف ویکسینیشن ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha