ایران کی پچھلے 11 مہینوں کے دوران، 5۔65 ارب ڈالر تجارتی لین دین

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 11 مہینوں کے دوران، 65 ارب 500 ملین ڈالر تجارتی لین دین کی گئی ہے جس میں برآمدات کی مالی شرح 31 ارب 198 ارب ڈالر اور درآمدات کی مالی شرح 34 ارب 321 ملین ڈالر ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ 11 مہینوں کے دوران، مجموعی طور پر 134 ملین ٹن مصنوعات کی لین دین کی ہے جس کی مالیت کی شرح 5۔65 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ایران نے 103 ملین 90 ہزار ٹن مصنوعات کو برآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 31 ارب 198 ملین ڈالر ہے اور اس کے علاوہ 30 ملین 818 ٹن مصنوعات کو درآمد کیا ہے جن کی مالی شرح 34 ارب 321 ملین ڈالر ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے مہینے کے دوران ایران نے 6 ارب 817 ملین ڈالر مصنوعات کی لین دین کی ہے جس میں 3 ارب 135 ملین ڈالر کا تعلق درآمدات اور 3 ارب 682 ملین ڈالر برآمدات سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مہینے کے دوران، ایران کی غیر ملکی تجارت میں گزشتہ دو مہینوں کے مقابلے میں برامدات کے شعبے میں 184 ملین ڈالر اضافہ کا ریکاڈ کیا گیا ہے اور درآمدات کے شعبے میں 50 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا کہ چین، عراق، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور ترکی ایرانی مصنوعات کی برآمدات کی پہلی منزلیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، جرمنی اور بھارت سے مصنوہات کی درآمدات کی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha