ایرانی دستاویزی فلم کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی ہدایتکار "مرجان خسروی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "The Snow Calls" کو امریکہ میں منعقدہ بیگ اسکائی فلم فیسٹیول کی سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، فلم The Snow Calls کو مرجان خسروی نے ہدایتکاری کی ہے اور خاتون فنکار "مہدیہ سادات محور" اس فلم کی پرڈیوسر ہیں۔

اس دستاویزی فلم کی کہانی مینا نامی خاتون کی زندگی پر مبنی ہے جس کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ نو ماہ کی حاملہ ہیں وہ ایسی علاقے میں رہتی ہے جہاں لڑکے کی پیدائش ایک اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں منعقدہ بیگ اسکائی انٹرنیشنل دستاویزی فلمی میلہ، آسکر سے منظور شدہ فلمی پروگراموں میں سے ایک ہے؛ جس میں فاتح فلمیں اگلے سال کے اکیڈمی ایوارڈز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha