جنوبی کوریا کی درخواست کی گئی مصنوعات کی شکل میں ایران کی منجمد رقوم کی ادائیگی

تہران، ارنا- ایران اور جنوبی کوریا کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ سیول کو ایرانی عہدیداروں کی درخواست کردہ مصنوعات بشمول ادویات، خام مواد اور فیکٹری کے سازو سامان کی بنا پر ایران کے منجمد فنڈز کی ادائیگی کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حسین تنہائی" نے ہفتے کے روز جنوبی کوریا کے ایران پر قرض سے متعلق کہا ہے کہ سنٹرل بینک کے مطابق، ایران پر جنوبی کوریا کا مجموعی قرض سات ارب ڈالر ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور دستاویز نہیں ہے جس سے اس رقم سے زیادہ قرض کا معلوم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ خام مواد اور فیکٹری کے ساز و سامان جیسی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے ایرانی قرض کی ادائیگی پر بات چیت کی گئی ہے اور سیول بغیر امریکہ سے مذاکرات کے پابندیوں سے مستثنی مصنوعات بشمول خوراک اور ادویات کو ایران سے تجارت کرسکتا ہے۔

تنہائی نے کہا کہ جنوبی  کوریانے اس سے پہلے بار بار ایران سے اپنے قرضوں کو نقد یا  مصنوعات کی فراہمی کی شکل میں ادا کرنے کا وعدہ دیا ہے لیکن اب تک وہ پورا نہیں ہو گیا ہے۔

ایران اور جنوبی کوریا کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی وزارت صحت نے ادویات اور کورونا ویکسین پر مشتمل ایک لسٹ کو تیار کیا ہے اور سیول کو ایرانی عہدیداروں کی درخواست کردہ مصنوعات کی بنا پر ایران کے منجمد فنڈز کی ادائیگی کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha